پبلک ٹرانسپورٹ

قرنطینہ کے دوران جوکہ ختم ہو گئی ہے پبلک ٹرانسپورٹ ( میٹرو، ٹرین، بس، ٹرم، ٹرولی، ٹوریسٹ بس) کے نئے قواعد کئے گئے ہیں۔ یہاں پر آپ کو مفید معلومات ملیں گی جو آپ کو شاید سفر کرنے میں مدد کریں گی۔

قواعد و ضوابط

1/6/2020 سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ (میٹرو، بس وغیرہ) میں سفر کرنے کے لئے ان باتوں کو جاننا چاہئے جو نیچے درج ذیل ہیں۔

ٹرین اور میٹرو سٹیشن پر اگر آپ موجود ہیں یا ان میں سفر کر رہے ہو تو ماسک پہنا کریں ممکنہ خلاف ورزی پر 150 یورو جرمانہ ہے۔

ڈرائیور حضرات نے سواریوں سے علیحدہ رہنے کے لئے ایک پلاسٹک کی دیوار لگائی ہے اس لئے ان کو ماسک پہننا واجب نہیں ہے۔

عام ٹکٹ کی قیمت کم کر کے 20۔1 یورو کی گئی ہے۔

اگر گاڑی میں ٪65 سے سواریوں کی تعداد زیادہ ہو یا عام تعداد کی نسبت سواریوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ ڈرائیور تمام سواریوں کے لئے دروازہ نہ کھولے۔

جمعہ اور ہفتہ کو رات 12 بجے کے بعد جو گاڑیاں چلتی تھیں اب نہیں چلا کریں گی۔

جن حضرات کی عمر18 سال سے زیادہ اور ان کے پاس افیمی اور آمکا ہے وہ آئید والے دفتر جا کر اپنا سفری کارڈ بنوا کر مفت سفر کر سکتے ہیں۔

یہ حق ان کے پاس کرونا وائرس19- کے پھیلنے اور اس کی روک تھام سے پہلے بھی تھا لیکن کچھ حضرات کے لئے اب یہ زیادہ مجبوری بن گیا ہے۔

سواریوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے بہتر یہی ہے کہ آپ صبح 7 سے 10 بجے اور دوپہر2 سے 5 بجے تک سفر کرنے سے پرہیز کریں۔ اگر آپ کر سکتےہیں تو۔